• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

سندھ پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی کے چھکوں نے ماضی کی یاد تازہ کردی

شائع February 1, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

کراچی میں جاری سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے شاندار چھکوں نے ماضی کی یاد تازہ کردی، سوشل میڈیا صارفین کرکٹر کی پرانی ویڈیوز بھی شئیر کرکے ان کی تعریفیں کررہے ہیں۔

نشینل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بے نظیر آباد لالز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔

بینظیر آباد لال کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز اسکور کیے۔

سوشل میڈیا پر بھی ان کے شاندار چھکوں کی تعریفیں کی جارہی ہیں، کئی صارفین شاہد آفریدی کے پرانے میچز میں چھکے مارنے کی ویڈیوز بھی شئیر کررہے ہیں۔

صہیب مقصود 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، ثمین گل 2 وکٹیں حاصل کرکےٹاپ باؤلر رہے۔

جواب میں میر پور خاص ٹائیگرز نے ہدف 12ویں اوور میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا، میر پور خاص ٹائیگرز کے عمر امین 88 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی ریٹائرمنٹ کے بعد سے دنیا بھر کی فرنچائز لیگز میں شامل ہیں، انہوں نے آخری بار پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 میں کھیلا تھا۔

99 میچز میں انہوں نے 17.92 کی اوسط سے ایک ہزار 416 رنز بنائے، انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 103 چوکے اور 73 چھکے لگائے۔

اس دوران انہوں نے 98 وکٹیں حاصل کیں، جو کسی پاکستانی باؤلر کی دوسری سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

یاد رہے ایس پی ایل کے پہلے ایڈیشن کا آغاز 25 جنوری کو راؤنڈ میچوں سے ہوا تھا، ٹورنامنٹ 5 فروری تک جاری رہے گا۔

پہلا کوالیفائر 2 فروری، شام 7:00 بجے، اس کے بعد پہلا ایلیمینیٹر ہفتہ، 3 فروری، شام 7:00 بجے شیڈول ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025