• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی بندش کے متعلق کوئی بات زیر غور نہیں، چیف الیکشن کمشنر

شائع February 1, 2024
سکندر سلطان راجا نے کہا آج کے اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا — فائل فوٹو: ڈان نیوز
سکندر سلطان راجا نے کہا آج کے اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے جس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے جبکہ انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے جس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جارہا ہے، پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، انٹرنیٹ سروس کا معاملہ سامنے آیا تو ہمارا الیکٹرانک مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) آف لائن کام کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان اور انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، امیدواروں، ووٹرز انتخابی دفاتر کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔

سکندر سلطان راجا نے کہا کہ آج کے اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بدامنی کے واقعات کا تعلق دہشت گردی سے ہے، آج ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز نے امن و امان کے حوالے سے یقین دہانی کروائی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز دستیاب نہیں ہیں، بیلٹ پیپر کے سائز کو چھوٹا کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور بیلٹ پر جہاں ٹھپہ لگانا ہے وہ متعلقہ خانہ اس مہر کے لیے چھوٹا نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024