• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

حیدرآباد: قابل اعتراض ویڈیوز کی آن لائن تشہیر میں ملوث خاتون کو 6 ماہ قید

شائع February 1, 2024
—فائل فوٹو: اے ٹی وی
—فائل فوٹو: اے ٹی وی

جوڈیشل مجسٹریٹ حیدرآباد نے قابل اعتراض مواد کی سوشل میڈیا پر تشہیر کا الزام ثابت ہونے پر خاتون کو 6 ماہ قیدکی سزا سنادی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ملزمہ کے خلاف مقدمہ 2023 میں سائبرکرائم حیدرآباد میں درج کیا گیا تھا، ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مقدمے کی پیروی کی۔

ملزمہ کو سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد کی تشہیر کرنے کا اِلزام ثابت ہونے پر ایف آئی اے نے سزا سنائی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ-1 حیدرآباد نے ملزمہ کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025