• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فلیٹ میں ساتھ رہنے والی خاتون نے ایسا رویہ رکھا جیسے میں ان کی نوکرانی ہوں، مریم نور

شائع January 31, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ مریم نور نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور سے کراچی منتقل ہوتے وقت وہ جس خاتون کے ساتھ کرائے کے فلیٹ میں رہتی تھیں، ان کا ان کے ساتھ ایسا رویہ ہوتا تھا، جیسے وہ ان کی نوکرانی ہوں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے تجربے پر کھل کر بات کی اور دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ رہنے والی لڑکی ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کرتی تھیں جیسے اداکارہ ان کی نوکرانی ہوں۔

مریم نور کے مطابق انہوں نے جس خاتون کے ساتھ کرائے کے فلیٹ پر رہنا شروع کیا، وہ کسی گاؤں سے آئی ہوئی تھی لیکن چند ہی ماہ میں ان کے پر نکل آئے اور ان کے کسی مرد سے تعلقات استوار ہوگئے اور وہ کسی کی بے بی بن گئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ کسی کے ساتھ تعلقات استوار ہونے کے بعد اس خاتون کا رویہ تبدیل ہوگیا، وہ اداکارہ کے ساتھ ایسا رویہ رکھتیں جیسے وہ ان کی نوکرانی ہوں۔

مریم نور کے مطابق کچھ عرصے بعد جب وہ لاہور گھومنے گئیں تو مذکورہ خاتون نے انہیں فون کرکے کہا کہ وہ فلیٹ چھوڑ رہی ہیں، انہوں نے اپنا فلیٹ خرید لیا، اس لیے اب انہیں شیئرنگ میں دی گئی رقم واپس دی جائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے خاتون کو بتایا کہ ان کے پاس اس وقت اتنی رقم نہیں ہے کہ وہ انہیں دے دیں، معاہدے کے مطابق وہ دو ماہ میں انہیں رقم دے دیں گی۔

مریم نور نے دعویٰ کیا کہ خاتون نے فلیٹ چھوڑتے وقت وہاں گندگی بکھیر دی، مرے ہوئے جھینگے چھوڑ گئیں، برتنوں میں خراب و بدبودار کھانا چھوڑ گئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ خاتون جاتے جاتے فلیٹ میں اس طرح گندگی پھیلا کر گئیں کہ وہاں بدبو ہوگئی۔

مریم نور نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کے بعد انہوں نے کبھی کسی کے ساتھ شیئرنگ پر اپارٹمنٹ نہیں لیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024