• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm

مسلح اقدام صرف ریاست کا استحقاق، خود کش حملے شریعت کے منافی ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل

شائع January 31, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ مسلح اقدام صرف ریاست کا استحقاق ہے اور خود کش حملے شریعت کے منافی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں کئی امور زیرغور آئے۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قرآن وسنت کے نظام کا نفاذ اسلامی حکومت کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور کاروبارِ مملکت کو اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست عوام کے مسائل حل اور شکایات کا ازالہ کرے، شہریوں کے جان، مال، عزت و آبرو کی حفاظت اور شہریوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

اعلامیے میں احتجاج کے شرعی طریقے سے متعلق تفصیلی ضابطہ اخلاق کی منظوری بھی دی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ آئندہ پارلیمنٹ پیغامِ پاکستان کے فتوے اور اعلامیے کو پارلیمانی تائید دلائے گی اور پارلیمان سے مؤثر قانون سازی کے حوالے سے اقدامات کی امید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح اقدام صرف ریاست کا استحقاق ہے اور خود کش حملے شریعت کے منافی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024