• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری فلم میں کاسٹ

شائع January 31, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول پاکستانی اداکار فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کی جانب سے سوشل میڈیا پر فلم کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

دونوں کے درمیان چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب کہ فیروز خان نے چند دن قبل بھارتی اداکارہ کے ساتھ فلم کے شوٹنگ سیٹ پر کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں۔

فیروز خان نے اداکارہ کے ہمراہ متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ گتھیکا تیواری کے ہمراہ فلم میں دکھائی دیں گے۔

اپنی پوسٹس میں فیروز خان نے فلم لک لگ گئی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور بتایا کہ ان کی فلم کی ہدایات پاکستانی فلم ساز ذوالفقار علی نے دی ہیں، جو متعدد فلموں اور ڈراموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔

فیروز خان نے بتایا کہ ان کی فلم کی شوٹنگ برطانوی دارالحکومت لندن میں جاری ہے جب کہ بھارتی اداکارہ نے بھی پاکستانی اداکار کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں اور فیروز خان کے ہمراہ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

فلم کے ہدایت کار ذوالفقار علی نے بھی فیروز خان اور گتھیکا تیواری کے ہمراہ کھچوائی گئی متعدد تصاویر اور پوسٹس شیئر کیں، جن میں انہوں نے بتایا کہ دونوں اداکار ان کی آنے والی فلم لک لگ گئی میں دکھائی دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ لندن میں جاری ہے، تاہم انہوں نے فلم کی مزید کاسٹ، اس کی کہانی اور اسے ریلیز کرنے سے متعلق کچھ نہیں بتایا، تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فلم کو عید کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

فیروز خان کی کسی بھی بھارتی اداکارہ کے ساتھ یہ پہلی فلم ہوگی، جسے ممکنہ طور پر کسی اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر بھی ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024