• KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm
  • KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm

کوئٹہ: سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 5 افراد زخمی

شائع January 31, 2024
—فائل فوٹو:رائٹرز
—فائل فوٹو:رائٹرز

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ٖڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حملےکے وقت پیپلز پارٹی کے حلقہ پی بی 45 کے نامزد امیدوار و سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک بھی دفتر موجود تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں جناح روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024