• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

انڈر 19ورلڈکپ میں احمد حسن کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

شائع January 30, 2024
—فوٹو: آئی سی سی
—فوٹو: آئی سی سی

انڈر 19ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے عبید شاہ کی تباہ کن باؤلنگ اور احمد حسن کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ کے شہر پوچیفسٹروم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان انڈر 19 کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

میچ کے آغاز میں ہی پاکستانی باؤلرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا، آئرلینڈ کی 3 وکٹیں صرف 30 رنز پر گرگئی تھیں اور یوں آئرلینڈ انڈر 19 کی پوری ٹیم 18ویں اوور میں 181 رنز پر آل آؤٹ ہوئی۔

آئرلینڈ کے جوہن میکنلی 53 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، پاکستان انڈر 19 کے عبید شاہ 3 وکٹوں کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ علی رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

عبید شاہ انڈر 19 ورلڈکپ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کرنے والے نمبر ون باؤلر بن گئے ہیں۔

جواب میں پاکستان انڈر 19 نے ہدف 44ویں اوور میں 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی ٹیم 96 رنز پر 5 وکٹیں گنوا مشکلات سے دوچار تھی لیکن اس مرحلے پر احمد حسن نے جرات مندانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

احمد حسن نے 57 رنز کی باری کھیلنے کے ساتھ ساتھ 25 رنز بنانے والے ہارون ارشد کے ساتھ 53 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔

آئرلینڈ کی جانب سے ہیری ڈائر نے 4 وکٹیں لیں۔

احمد حسن کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024