’کوہلی نے مجھ پر تھوکا تھا‘، سابق جنوبی افریقی کپتان کا انکشاف

شائع January 30, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

حال ہی میں ریٹائر ہونے والے جنوبی افریقا کے سابق کپتان ڈین ایلگر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ان پر تھوکا تھا۔

جنوبی افریقا کے سابق کپتان نے ’بینٹر ود بوائز‘ نامی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے سوال پوچھا کہ ’کیا آپ کی ویرات کوہلی یا ایشون سے کبھی لڑائی ہوئی ہے؟ جس پر ڈین ایلگر نے کہا کہ 2015 میں جنوبی افریقی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے بھارت کے دورے پر تھی، یہ میرا اور کوہلی کے ساتھ پہلا آمنا سامنا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’بھارت کی وہ وکٹیں مذاق تھیں، جب میں بیٹنگ کے لیے آیا تو ایشون اور جڈیجا کے خلاف خود کو سنبھال رہا تھا کہ کوہلی نے مجھ پر تھوکا‘۔

ڈین ایلگر نے بتایا کہ انہوں نے اس پر کوہلی کو گالی دی اور خبردار کیا کہ اگر انہوں نے دوبارہ ایسا کیا تو وہ بلے سے انہیں ماریں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اے بی ڈی ویلیئرز کو جب اس معاملے کا پتہ چلا تو انہوں نے ہم دونوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کی۔

ڈین ایلگر نے کہا کہ جب اے بی ڈی ویلیئرز کو اس واقعے کا پتہ چلا تو انہوں نے کوہلی سے سوال پوچھا کہ ’تم میرے ساتھی کھلاڑیوں پر کیوں تھوک رہے ہوں؟

جنوبی افریقی کپتان نے انکشاف کیا کہ اس واقعے کے دو سال بعد کوہلی نے ٹیسٹ سیریز کے بعد ان سے معذرت کرنے کے لیے آئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ’کوہلی نے مجھ سے کہا کہ کیا ہم سیریز کے آخر میں ڈرنکس پی سکتے ہیں، میں آپ سے اپنے کیے پر معذرت کرنا چاہتا ہوں، اس وقت ہم رات کے 3 بجے سے صبح تک ڈرنکس پیتے رہے۔ ’

کارٹون

کارٹون : 3 جنوری 2025
کارٹون : 2 جنوری 2025