• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

مانسہرہ: شوگران، کاغان اور ناران میں برفباری کا سلسلہ جاری

شائع January 30, 2024
— فائل فوٹو/ ڈان نیوز
— فائل فوٹو/ ڈان نیوز

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقامات شوگران، کاغان اور ناران میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلسل برفباری سے شوگران میں 2 انچ، ناران بازار میں 4 انچ برف پڑ چکی ہے۔

کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ شوگران روڈ سمیت لنک روڈ سے برف ہٹانے کا جاری ہے۔

خیال رہے کہ 28 جنوری کو ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اب تک 5 انچ برف پڑچکی ہے، سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کے باعث ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے جھیکا گلی،کشمیر پوائنٹ سمیت دیگر مقامات پر انتظامات کا جائزہ لیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ تمام اہلکار اور مشینری فعال ہے اور برف کو جلد پگھلانے اور صفائی کے لیے سڑکوں پر نمک کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024