• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کارکنان تحمل کا مظاہرہ کریں، بیرسٹر گوہر

شائع January 30, 2024
بیرسٹر گوہر علی خان— ڈان نیوز
بیرسٹر گوہر علی خان— ڈان نیوز

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10 سال سزا پر رد عمل دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

ڈان نیوز کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے، امید ہے کہ عدالتوں سے انصاف ملے گا۔

پی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں، سائفر کیس آئینی و قانونی طریقے سے ہٹ کر چلایا گیا، بنیادی حق سے محروم کیا جائے تو سب کو پتا ہوتا ہے کہ فیصلہ کیا آنا ہے، ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے۔

مزید بتایا کہ انشااللہ 8 فروری کو سب کا احتساب ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ آج سائفر کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دس، دس سال قید با مشقت کی سزا سنا دی گئی۔

آج سماعت کے آغاز پر ملزمان بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دفعہ 342 کا سوال نام دیا گیا جس پر بانی پی ٹی آئی نے 342 کے تحت اپنابیان عدالت میں ریکارڈ کروایا۔

سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے ملزمان کی موجودگی میں سزا سنائی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024