• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

فیصل آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے5 شہروں کو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک کردیا گیا

شائع January 30, 2024
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیف سٹیز  اتھارٹی ہیڈکوارٹرز قربان لائنز کا دورہ کیا—فوٹو:ڈان نیوز
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز قربان لائنز کا دورہ کیا—فوٹو:ڈان نیوز

پنجاب کے پانچ شہروں گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، قصور اور ننکانہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز قربان لائنز کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں لگائے گئے کیمروں کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا اور تینوں اضلاع کے دو سے زائد کیمروں کی لائیو مانیٹرنگ کا مشاہدہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ نے سیف سٹی کے متعارف کردہ سینٹرلائزد وائرلیس موبائل سسٹم کا بھی جائزہ لیا جس جدید سسٹم سے پنجاب بھر میں تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کی لائیو لوکیشن دیکھی جاسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024