• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 6 فروری کو طلب، چیئرمین کا انتخاب ہوگا

شائع January 29, 2024
اجلاس کا نوٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین 2014 کی دفعات کے مطابق جاری کیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
اجلاس کا نوٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین 2014 کی دفعات کے مطابق جاری کیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا انتخاب 6 فروری کو ہوگا جس کے لیے الیکشن کمشنر نے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق قائم مقام چیئرمین و الیکشن کمشنر شاہ خاور نے دس رکنی گورننگ بورڈ کا اجلاس 6 فروری کو دوپہر دو بجے طلب کیا ہے۔

اجلاس کا نوٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین 2014 کی دفعات کے مطابق جاری کیا گیا ہے اور بورڈ کے تمام اراکین کی شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔

کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے لیے وزیراعظم کی جانب سے نامزد کردہ مصطفیٰ رمدے اور سید محسن رضا نقوی امیدوار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024