• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

رئیل می پرو سیریز کے دو فونز متعارف

شائع January 29, 2024
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی معروف سیریز پرو کے دو اسمارٹ فونز متعارف کرادیے۔

کمپنی نے رئیل می 12 پرو اور رئیل می 12 پرو پلس کو بہترین کیمروں، فاسٹ چارجر اور طاقتور بیٹری کے ساتھ متعارف کرادیا۔

کمپنی نے دونوں فونز کو تقریبا ایک جتنی ہی اسکرین 6.7 انچ کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ دونوں میں اینڈرائیڈ 14 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

دونوں فونز کو طاقتور 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 67 واٹ فاسٹ چارجرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، تاہم پرو پلس میں 100 واٹ کا وائرلیس چارجر بھی دیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ دونوں کو 8 اور 12 جی بی ریم ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں سب سے بڑا فرق کیمروں کا ہے اور رئیل می 12 پرو پلس کو بہترین کیمروں کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی نے رئیل می 12 پرو کے بیک پر تین کیمرے دیے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50، دوسرا 32 اور تیسرا 8 میگا پکسل ہے جب کہ فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

کمپنی نے رئیل می 12 پرو پلس کو بھی تین بیک کیمروں کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ اس کے فرنٹ پر بھی 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل، دوسرا 64 میگا پکسل جب کہ تیسرا 8 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔

کمپنی نے رئیل می 12 پرو کے 8 جی بی ماڈیول کی قیمت 85 ہزار روپے جب کہ 12 جی بی ماڈیول کو 90 ہزار روپے کی قیمت پر پیش کیا گیا ہے۔

اسی طرح کمپنی نے رئیل می 12 پرو پلس کے 8 جی بی ماڈیول کو ایک لاکھ 6 ہزار جب کہ 12 جی بی ریم کو ایک لاکھ 13 ہزار روپے کی قیمت میں پیش کیا ہے۔

کمپنی نے فوری طور پر دونوں موبائلز کو صرف بھارت میں پیش کیا ہے، تاہم جلد ہی اسے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024