• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مایا علی پر فدا ہوں، یہ بات ان کو بھی پتا ہوگی، اسامہ خان

شائع January 29, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکار اسامہ خان نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ مایا علی پر فدا ہیں اور یہ بات اداکارہ کو بھی معلوم ہے۔

اسامہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنے کرش کا ذکر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو ایک ٹاک شو کی ہے، جس میں کچھ دن قبل اداکار نے شرکت کی تھی، جس میں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی تھی۔

اداکار نے اپنے کرش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ شوبز میں ان کا کرش ماہرہ خان اور مایا علی ہیں جب کہ وہ مایا علی پر فدا ہونے کی بات متعدد بار بتا چکے ہیں۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اداکارہ مایا علی کو بھی اس بات کا علم ہوگا کہ وہ ان پر فدا ہیں۔

ماہرہ یا مایا علی میں سے کس کے ساتھ اظہار محبت کرنا چاہیں گے کہ سوال پر اسامہ خان نے کہا کہ وہ مایا علی کے ساتھ محبت کا اظہار کریں گے کیوں کہ وہ تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔

ساتھ ہی مسکراتے ہوئے اداکار نے کہا کہ وہ مایا علی کو ملنے کے بعد یہ بھی کہیں گے کہ انہیں یہ بات مجبوری میں ٹاک شو کے دوران کہنی پڑی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ان کے مذاق پر مایا علی سنجیدہ ہوگئیں اور ان سے شادی کے لیے تیار ہوگئیں تو وہ کیا کریں گے؟ اس پر اسامہ خان نے کہا کہ مایا علی ان کے مذاق پر سنجیدہ نہیں ہوں گی۔

ساتھ ہی اداکار نے کہا کہ اگر وہ سنجیدہ ہوگئیں تو تب کی بات تب دیکھی جائے گی اور بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی۔

اسامہ خان کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین ان کی خواہش پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کی اور مایا علی کی جوڑی کے حوالے سے بھی کمنٹس کرتے دکھائی دیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024