• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

ملتان: پولیس کی بھاری نفری سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کے باہر پہنچ گئی

شائع January 28, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملتان میں پولیس کی بھاری نفری سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کے باہر پہنچ گئی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ملتان پولیس کی بھاری نفری سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کے باہر تعینات ہے جب کہ ملتان شہر کی مختلف اہم شاہراہوں اور چوکوں پر بھی پولیس کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔

سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی پنجاب اسمبلی کی نشست پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن کروانے کے خلاف دو روز قبل مقدمہ درج کرلیا تھا جس میں سینئیر سیاستدان کے کے2داماد اور 2نواسوں سمیت 36 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مقدمہ درج کیے جانے سے ایک روز قبل مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر ان کے داماد اور نواسے سمیت 8 ملازمین کو گرفتار کر لیا تھا۔

جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر یہ چھاپہ پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کے دوران مارا گیا تھا جس میں مہر بانو قریشی اور زین قریشی کو بھی شرکت کرنا تھی، چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والے ان کے داماد زاہد بہار ہاشمی آزاد امیدوار ہیں۔

یاد رہے کہ 22 جنوری کو جاوید ہاشمی نے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا تھا کہ وہ کسی کے حق میں نہیں لیکن الیکشن سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنا سیاسی وزن تحریک انصاف کے پلڑے میں ڈالتے ہیں اور الیکشن سے دستبردار ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024