• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور میں انتخابی ریلی کے دوران حمزہ شہباز پر جوتا پھینک دیا گیا

شائع January 28, 2024
ریلی کے دوران ایک نوجوان نے حمزہ شہباز پر جوتا پھینکا جو ان کے کندھے پر لگا—فوٹو: سوشل میڈیا
ریلی کے دوران ایک نوجوان نے حمزہ شہباز پر جوتا پھینکا جو ان کے کندھے پر لگا—فوٹو: سوشل میڈیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز پر گزشتہ روز لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 میں جلسے کے دوران جوتا پھینک دیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ وہ حلقہ ہے جہاں سے حمزہ شہباز الیکشن لڑ رہے ہیں، وہ گزشتہ روز وہاں انتخابی مہم کے لیے پہنچے تھے۔

پرانا لاہور کے علاقے دہلی گیٹ پر ریلی کے دوران ایک نوجوان نے حمزہ شہباز پر جوتا پھینکا جو ان کے کندھے پر لگا۔

واقعے کے فوراً بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے حمزہ شہباز پر جوتا پھینکنے والے شخص کو قابو کرلیا اور اسے پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے خوب مارا پیٹا، پولس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں ہی ملک ترقی کرے گا اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024