• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

دوست کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ہانیہ عامر کو تنقید کا سامنا

شائع January 27, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماضی میں متعدد ویڈیوز کے وائرل ہونے پر تنقید کا سامنا کرنے والی ہانیہ عامر کو اب ایک اور ویڈیو پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں اداکارہ کو مرد دوست کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کا دوست ان کے بالوں کو پکڑ کر انہیں ہلاتے دکھائی دیتا ہے اور اداکارہ بچوں کی طرح شرارتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ اگر ایسے ہی اداکارہ کو کسی غریب لڑکے کا ہاتھ لگ جاتا تو وہ ان پر ہراسانی کا الزام لگا دیتیں۔

اداکارہ کی ویڈیو کو مختلف شوبز سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ہانیہ عامر کے رویے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی ذہنی حالت پر بھی تبصرے کیے۔

صارفین نے لکھا کہ پہلے تو اداکارہ کی ذہنی حالت اچھی خاصی بہتر تھی، اب نہ جانے انہیں کیا ہوگیا؟

بعض صارفین نے سوال کیا کہ اداکارہ سے متعلق ڈاکٹر کیا کہتے ہیں کہ وہ کب تک ٹھیک ہو جائیں گی؟ اور کچھ نے تو انہیں ماہر امراض دماغ کے پاس لے جانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

کچھ افراد نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ وہ جان بوجھ کر ایسی حرکتیں کرتی ہیں تاکہ سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔

بعض افراد نے ان کی ویڈیو پر انتہائی سخت زبان کا استعمال کرتے ہوئے ان کے لیے نامناسب الفاظ بھی لکھے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024