• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

عام انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی نے ویب سائٹ لانچ کردی

شائع January 27, 2024
—فائل فوٹو: ایکس/پی پی پی
—فائل فوٹو: ایکس/پی پی پی

پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کے لیے ویب سائٹ لانچ کردی، دگنی تنخواہ، معاشی بہتری اور بیرونی قرضے ختم کرنے کے وعدوں پر مشتمل منشور بھی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن 2024 کے حوالے سے اپنی ویب سائٹ لانچ کردی ہے۔

ویب سائٹ (voteteer.com) پر 64 صفحات پر مشتمل پیپلزپارٹی کا الیکشن 2024 کے لیے انتخابی منشور بھی موجود ہے۔

علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ میں پارٹی کا عوامی معاشی معاہدہ بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ یکم جنوری کو چیئرمین پیپلز پارٹی و سابق وفاقی وزیر بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے 10 نکاتی منشور کا اعلان کیا تھا۔

پیپلزپارٹی کے 10 نکاتی منشور میں 5 سال میں تنخواہوں کو دگنا کرنے، غریب طبقے کے لیے 300 یونٹ سولر انرجی کا انتظام کرنے اور پورے پاکستان میں صحت کا مفت نظام نافذ جیسے وعدے شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024