• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پنجاب: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو جرمانے اور نوٹس جاری

شائع January 27, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر امیدواروں پر جرمانے اور نوٹسز بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے صوبائی حلقہ پی پی 31 گجرات کی امیدوار اور سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ساتھ ہی پی پی 32 گجرات کے امیدوار حافظ محمد طاہر پر 5 ہزار اور پی پی 34 کی امیدوار سمیرا الٰہی پر بھی 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا ہے۔

اس کے علاوہ پی پی 226 لودھراں سے امیدوار فراز نون پر بھی خلاف ضابطہ تشہیری مواد آویزاں کرنے پر 10 ہزار جرمانہ کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024