• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کنسرٹ کے دوران مداحوں کی ’بدتمیزی‘ پر مائیک پھینکنے کا واقعہ، بلال سعید کا ردعمل سامنے آگیا

شائع January 27, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

میوزک کنسرٹ کے دوران غصے میں مداحوں کی جانب مائیک پھینکنے کے واقعے اور پھر سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کے بعد گلوکار بلال سعید کا ردعمل سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بلال سعید نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ وہ کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر کھڑے ہوکر پرفارم کرتے ہوئے وہ ہمیشہ اپنے آپ کو مکمل اور زندہ محسوس کرتے ہیں اور یہی ان کی پوری دنیا ہے۔

گلوکار نے لکھا کہ پرفارم کرتے ہوئے وہ اپنی پریشانیاں اور بیماری سب بھول جاتے ہیں اور مداحوں کے لیے پرفارم کرتے ہوئے سب کچھ پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔

گلوکار نے غصے سے مائیک پھینکنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مداحوں سے پیار کرتے ہیں، یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اتنے زیادہ لوگوں میں کسی نے اُن کیساتھ بدتمیزی کی ہو لیکن یقینی طور پر ان کا کسی بدتمیزی پر غلط ردعمل پہلی بار ہے۔

گلوکار نے آخر میں لکھا کہ انہیں اسٹیج نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

اس دوران گلوکار نے اپنے رویے پر کسی قسم کی کوئی معذرت نہیں کی۔

یاد رہے کہ 24 جنوری کو بلال سعید کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جہاں وہ میوزک کنسرٹ کے دوران گانا گنگناتے ہوئے اچانک غصے میں آکر مائیک کو مداحوں کی جانب پھینک دیا تھا جس کے بعد وہ اسٹیج چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

گلوکار کی جانب سے مائیک کو غصے میں پھینک کر اسٹیج چھوڑ کر جانے پر موسیقار اور دوسرے افراد حیرت سے دنگ رہ جاتے ہیں اور وہ بھی اپنی پرفارمنس روک دیتے ہیں۔

کنسرٹ کے دوران شدید غصہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی تھی اور لوگوں نے انہیں امریکی پاپ اسٹار کار ڈی بی کا پاکستانی ورژن قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024