• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور: لیبارٹری میں بوائلر پھٹنے سے زخمی طالبعلم دم توڑ گیا

شائع January 27, 2024
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

لاہور میں واقع پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز (پنز) کی لیبارٹری میں بوائلر پھٹنے سے زخمی ہونے والا طالبعلم دم توڑگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پنز کی لیبارٹری میں بوئلر پھٹنے کا واقعہ منگل کو پیش آیا تھا، جس میں 2 طالبعلم مدثر اور سلمان زخمی ہوگئے تھے۔

سلمان کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا جبکہ مدثر کا جسم بہت زیادہ جھلس گیا تھا جس کے باعث وہ جناح ہسپتال کے برنس یونٹ میں زیرِ علاج تھا۔

آج مدثر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پنز اسپتال نے طالبعلم کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، متوفی ڈی جی خان کا رہائشی تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024