• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

عارف لوہار کی بیٹوں کے ساتھ وائرل ویڈیو پر صارفین کا اظہار مسرت

شائع January 26, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف لوک پنجابی گلوکار و موسیقار عارف لوہا کی اپنے بیٹوں کے ساتھ موج مستیاں کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے اظہار مسرت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے لیے دعائیں کیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو کچھ ہفتے قبل عارف لوہار نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس میں ان کے تینوں بیٹے ان کے ہی گانے تینوں موج کراواں پر ان کے ساتھ پرفارمنس کرتے دکھائی دیے۔

ان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کو دوسرے شوبز میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جس پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے گلوکار اور ان کے بچوں کے لیے دعائیں کیں۔

صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے گلوکار کے بیٹوں کو ان کی کاربن کاپی قرار دیتے ہوئے انہیں چھوٹے لوہار قرار دیا اور ساتھ ہی ان کے خوش رہنے کی دعائیں بھی کیں۔

بعض صارفین نے لکھا کہ اگرچہ وہ عارف لوہار کے مداح نہیں ہیں، تاہم انہیں گلوکار کی بیٹوں کے ہمراہ ویڈیو دیکھ کر خوشی ہوئی اور وہ ان کی خوشیوں کے لیے دعاگو رہیں گے۔

مذکورہ ویڈیو کے علاوہ بھی عارف لوہار نے اپنے انسٹاگرام پر بیٹوں کے ساتھ متعدد ویڈیوز شیئر کر رکھی ہیں، کچھ دن قبل انہوں نے شادی کی ایک تقریب میں بیٹوں کے ہمراہ پرفارمنس کی ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

عارف لوہار کے تین جواں سالہ بیٹے ہیں جو مختلف تقریبات میں ان کے ساتھ پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

عارف لوہار نے اپنے تینوں بیٹوں کا پہلا گانا اگست 2021 میں اپنے یوٹیوب پر جاری کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا۔

اس سے قبل گلوکار نے مئی 2021 میں اپنے یوٹیوب پر بیٹوں کو موسیقی میں متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مئی میں ہی 27 رمضان المبارک کی شب ان کی اہلیہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں۔

گلوکار نے اہلیہ کی وفات کے بعد بیٹوں کے ہمراہ یوٹیوب پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد ہی وہ اور ان کے بیٹے موسیقی کی دنیا میں شائقین کا دل بہلاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

بعد ازاں انہوں نے بیٹوں کو اگست میں موسیقی کی دنیا میں متعارف کراتے ہوئے ان کے ساتھ مختلف تقریبات میں پرفارمنس کرتے دکھائی دیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024