• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بولی وڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کے ’دل دل پاکستان‘ گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل

شائع January 26, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

بولی وڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاکستان کا مقبول ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گنگنا رہے ہیں۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ کچھ روز قبل بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے گئے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں بولی وڈ کے نامور اداکار نے شرکت کی تھی جن میں عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، رنبیر کپور، وکی کوشل اور آیوشمان کھرانہ جیسے کئی اے لسٹرز اداکار شامل تھے۔

تاہم حال ہی میں آیوشمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستان کا مقبول نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اداکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

ایکس ایک بھارتی صارف نے ایک کیپشن کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آیوشمان کو بیوقوف کہتے ہوئے لکھا کہ ’آیوشمان اس وقت ’دل دل پاکستان‘ گا رہے تھے جب پاکستانی ہمارے فوجیوں اور معصوم شہریوں کو مار رہے تھے، تعجب کی بات نہیں کہ وہ رام مندر کو دیکھ کر اتنا پریشان ہیں۔‘

ایک بھارتی صارف نے الزام لگایا کہ یہ بولی وڈ اداکار پیسوں کے لیے کچھ بھی کرتے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ انہیں رام مندر کی تقریب میں کیوں بلایا گیا تھا۔’

وائرل ویڈیو کتنی پرانی ہے؟

بھارتی ویب سائٹ ڈی این اے انڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر آیوشمان کی وائرل ہونے والی ویڈیو تقریباً 7 سال پرانی ہے، جب 2017 میں ایوشمان کھرانہ دبئی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کررہے تھے۔

ویڈیو کے دوسرے رخ میں اداکار بھارت کی مختلف ریاستوں اور علاقوں کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس کے بعد انہوں نے اپنے بھائی اپارشکتی کھرانہ کے ساتھ مل کر ’دل دل پاکستان‘ اور ’چک دے انڈیا‘ گانے پر پرفارم کیا تھا۔

تاہم یہ ویڈیو رام مندر میں ہونے والی تقریب کے بعد سوشل میڈیا پر اب تیزی سے گردش کررہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024