• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد پی سی بی کے الیکشن کا اعلان کریں گے، شاہ خاور

شائع January 26, 2024
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے کہا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد پی سی بی کے الیکشن کا اعلان کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری تقرری الیکشن کمشنر کے طور پر ہوئی تھی، الیکشن کمشنر کا کام پی سی بی کے الیکشن کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی طرف سے روکا گیا کہ بورڈ آف گورنرز تشکیل نہ دیا جائے، میری تعیناتی بھی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کی گئی۔

شاہ خاور نے کہ اکہ ذکا اشرف کے بعد محسن نقوی متبادل کے طور پر سامنے آئے، 8 بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی یقینی بنانی ہے۔

قائم مقام چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ میری تعیناتی ایک ماہ کے لیے بڑھادی گئی ہے، میرا کام چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کرانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد پی سی بی کے الیکشن کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ 23 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر شاہ خاور کو بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذکا اشرف کا استعفیٰ منظور ہونے پر شاہ خاور قائم مقام چیئرمین تعینات ہوئے ہیں۔

اس سے قبل 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025