• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

شائع January 26, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا نیٹ ورک چلانے والا ملزم عبدالہادی عرف امرللہ افغان شہری اور افغانستان کے علاقے ذابل کا رہائشی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم اپنے 6 ساتھیوں کے ساتھ مل کر کوئٹہ میں نیٹ ورک چلاتا تھا، مزید کہا کہ ملزم گزشتہ ماہ ہونے والے پولیس وین پر حملے میں ملوث تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے دیگر 6 ساتھیوں کا تعلق بھی افغانستان سے ہے۔

خیال رہے کہ 26 دسمبر 2023 کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلاں میں گشت پر معمور پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اور 3 راہگیر زخمی ہوگئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق دستی بم حملہ نواں کلی کے علاقے پشتونستان چوک کے قریب ہوا تھا، جس میں پولیس کی موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے سے موبائل میں موجود اے ایس آئی کے علاوہ قریب سے گزرنے والے تین راہگیر بھی زخمی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024