• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے کو تیار ہوں، ٹی وی میزبان سوہا افضل

شائع January 25, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پبلک نیوز پر مارننگ شو کرنے والی ٹی وی میزبان نے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ مرد کی چوتھی بیوی بھی بننے کو تیار ہیں۔

سوہا افضل نے کچھ دن قبل پبلک نیوز کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے مختلف مسائل پر کھل کر باتیں کی تھیں۔

مزاحیہ پروگرام میں سوہا افضل کی جانب سے مرد کی جانب سے متعدد شادیاں کیے جانے کے معاملے پر کی گئی گفتگو کی ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ مرد کو ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کا حق حاصل ہرنے پر بات کرتی دکھائی دیں۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ مردوں کو چار شادیاں کرنی چاہئیے؟ اس پر ٹی وی میزبان نے کہا کہ وہ کیا چاہتی ہیں، وہ الگ بحث ہے، وہ تو یہ بھی چاہتی ہیں کہ وہ کسی کی چوتھی بیوی بن جائیں۔

سوہا افضل نے مزید وضاحت کی کہ انہیں کسی کی بھی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ چاہتی ہیں کہ وہ کسی کی چوتھی بیوی بن جائیں۔

ٹی وی میزبان نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ جب خدا نے مردوں کو زیادہ شادیوں کی اجازت دی تو انسان کون ہوتے ہیں، انہیں روکنے والے، اس لیے وہ مردوں کی چار شادیوں کی حامی ہیں۔

سوہا افضل نے واضح کیا کہ انہیں کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، وہ چوتھی بیوی بننے کو تیار ہیں۔

ٹی وی میزبان کی جانب سے مرد کی چوتھی شادی کی حمایت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور مزاحیہ کمنٹس کیے کہ وہ بھی اب چار چار شادیاں کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024