• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بٹر چکن کا اصل موجد کون ہے؟ بھارتی عدالت میں جنگ چھڑ گئی

شائع January 25, 2024
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول ڈش بٹر چکن کی ایجاد پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے، پڑوسی ملک کے دو رستوران اس کی ایجاد کے دعوے پر عدالت میں قانونی لڑائی لڑرہے ہیں جس نے عالمی اخباروں کی بھی توجہ حاصل کرلی ہے۔

بٹر چکن (جسے کچھ لوگ چکن مکھنی بھی کہتے ہیں) سب کی پسندیدہ ڈش ہے جس کا آغاز بھارت سے ہوا، مسالے دار کریمی سوس سے بھرپور بٹر چکن کا ذائقہ ہر کسی کو پسند ہے لیکن اس کی ترکیب کی ایجاد پر طویل عرصے سے تنازع چل رہا ہے، جو اب بھارت کی عدالت میں پہنچ چکا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے دو ریستوران کا دعویٰ ہے کہ وہ اس کی ترکیب کا اصل موجد ہیں، تاہم اس بات کا ٹھوس فیصلہ کرنے کے لیے دونوں ریستوران نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

یہ مقدمہ دہلی کے مشہور ریستوران برانڈ موتی محل کے خاندان کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جو آنجہانی امریکی صدر رچرڈ نکسن اور بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو اپنے مہمانوں میں شمار کرتے ہیں۔

کیس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریستوران کے بانی کندن لال گجرال نے 1930 کی دہائی میں جب پاکستان کے شہر پشاور میں ریستوران کھولا تو اس وقت پہلی بار یہ سالن بنایا گیا تھا۔

اس ریستوران نے حریف ہوٹلز کی چین دریا گنج کے خلاف 2 ہزار 752 صفحات پر مشتمل تحریری درخواست عدالت میں دائر کی، ریستوران نے الزام لگایا کہ حریف ریستوران نے اس ڈش کے ساتھ ساتھ دال مکھنی کی ایجاد کا بھی جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔ . کندن لال گجرال فیملی 2 لاکھ 40ہزار ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور یہ بھی الزام عائد کر ررہے ہیں کہ دریا گنج نے موتی محل کی ویب سائٹ اور اس کے ریستوران کی نقل کی ہے۔

موتی محل کے منیجنگ ڈائریکٹر منیش گجرال کا کہنا تھا کہ ’آپ کسی کی وراثت نہیں چھین سکتے، یہ ڈش اس وقت ایجاد کی گئی تھی جب ہمارے اجداد پاکستان میں تھے۔‘

حریف ریستوران دریا گنج کا دعویٰ

دوسری جانب ریستوران دریا گنج کا قیام 2019 میں آیا تھا، حریف ریستوران نے جوابی دلیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مرحوم خاندان کے رکن کندن لال جگی نے 1947 میں گجرال کے ساتھ مل کر دہلی کا ریستوران کھولا اور یہ ڈش وہیں ایجاد ہوئی تھی، اس لیے وہ اس ڈش کی تخلیق کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔

دریا گنج نے اپنی حمایت میں رائٹرز کو 1949 میں ہاتھ سے لکھی گئی رجسٹرڈ پارٹنرشپ دستاویز بھی شیئر کی۔

اس کیس کی پہلی سماعت گزشتہ ہفتے دہلی ہائی کورٹ میں ہوئی تھی اور اگلی سماعت مئی میں ہوگی۔

بٹر چکن کے اصل موجد پر بھارت میں تنازع قوم کی بھی توجہ کا مرکز بنا گیا ہے، اس کےعلاوہ سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024