• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

واٹس ایپ چینلز دوسروں کو ٹرانسفر کرنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

شائع January 24, 2024
— فائل فوٹو: فیس بک
— فائل فوٹو: فیس بک

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ماہرین ایک ایسے فیچر پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت کوئی بھی چینلز مالک اپنا چینل کسی بھی دوسرے شخص کو ٹرانسفر کر سکے گا۔

جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ واٹس ایپ کے ماہرین ایسے فیچر پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت کوئی بھی اپنا چینل دوسرے کسی بھی فرد کو منتقل کرسکے گا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ماہرین ابھی مذکورہ فیچر پر کام کر رہے ہیں اور یہ اس پر کام ابتدائی مراحل میں ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی چینل مالک اپنے چینل کے تمام اختیارات کسی دوسرے فرد کو منتقل کر سکے گا، تاہم اس باوجود وہ چینل کا بانی ایڈمن رہے گا۔

مذکورہ فیچر بلکل ایسے ہی کام کرے گا، جیسے کسی بھی گروپ بنانے والا ایڈمن دوسرے افراد کو بھی ایڈمن بنا سکتا ہے، اسی طرح چینل مالک کو آپشن دیا جائے گا کہ وہ چاہے تو چینل کے مالکانہ حقوق کسی اور کے حوالے بھی کردے۔

فیچر کے تحت بانی ایڈمن کے پاس یہ اختیار رہے گا کہ وہ چینل منتقل کیے جانے کے بعد بھی ایڈمن رہے اور چینلز میں وہ تمام تبدیلیاں کر سکے جو کہ بانی ایڈمن کرسکتا ہے۔

اسی طرح چینل کو دوسرے شخص کو منتقل کرنے والے بانی ایڈمن کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ چاہے تو خود کو ہمیشہ کے لیے ایڈمن کے حقوق سے محروم کردے۔

ابھی واٹس ایپ کے ماہرین اس پر کام کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر آئندہ چند ماہ بعد اس پر آزمائش شروع کی جائے گی، جس کے بعد ہی اسے متعارف کرایاجائے گا۔ مذکورہ فیچر سے قبل گزشتہ ہفتے ہی واٹس ایپ چینلز پر متعدد نئے فیچرز پیش کیے گئے تھے، جس کے تحت اب چینل کے ایک سے زائد ایڈمن بنائے جا سکتے ہیں۔

اسی طرح واٹس ایپ چینلز میں پولس سمیت وائس نوٹ شیئر کرنے جیسے فیچر بھی پیش کیے گئے تھے۔

واٹس ایپ چینلز کو ستمبر 2023 میں دنیا کے درجنوں ممالک میں پیش کیا گیا تھا اور چینلز کے فیچر نے جلد ہی مقبولیت حاصل کرلی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024