• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

ماورا حسین بولی وڈ میں دوبارہ کام کرنے کے لیے پرامید

شائع January 24, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ ماورا حسین کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداح کو بولی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے دیے گئے جواب کے بعد چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر اداکارہ دوبارہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرتی دکھائی دیں گی۔

ماورا حسین نے اگرچہ اداکاری کا آغاز پاکستانی ڈراموں سے 2011 میں کیا تھا، تاہم انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 2016 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ سے کیا۔

بولی وڈ فلم سے فلمی کیریئر شروع کرنے والی اداکارہ بعد ازاں پاکستانی فلموں میں بھی دکھائی دیں اور اب وہ کافی عرصے سے بڑے پردے سے دور ہیں۔

تاہم حال ہی میں ان کی جانب سے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے نہ صرف بڑے پردے بلکہ بولی وڈ میں واپسی کا عندیہ دیا گیا۔

انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے ماورا حسین نے خالہ بننے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ تاحال وہ اپنی بھانجی اداکارہ عروہ حسین کی بیٹی سے نہیں ملیں، تاہم انہوں نے انہیں ویڈیو کال پر دیکھا ہے۔

اسی طرح جب ایک بھارتی مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا اب وہ انہیں دوبارہ کسی بولی وڈ فلم میں دیکھ سکیں گے؟

اس پر اداکارہ نے کہا مبہم جواب دیا کہ ناممکن کچھ بھی نہیں اور ساتھ ہی لکھا کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

ماورا حسین نے مزید لکھا کہ جو ہونا ہوگا، وہ ہوکر ہی رہے گا۔

اداکارہ کی جانب سے بولی وڈ فلموں میں دوبارہ کام کرنے کے مبہم جواب کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ بھارتی منصوبوں میں دکھائی دیں گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024