اسٹیٹ بینک کا فارن ایکسچینج ٹریڈنگ پلیٹ فارم ’ایف ایکس میچنگ‘ متعارف کروانے کا فیصلہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایک جامع ڈیجیٹل مالیاتی نظام کی تعمیر کے لیے ویژن 2028 کے تحت ’ایف ایکس میچنگ‘ کے نام سے انٹربینک فارن ایکسچینج (ایف ایکس) مارکیٹ کے لیے سینٹرلائزڈ فارن ایکسچینج ٹریڈنگ پلیٹ فارم متعارف کروایا جارہا ہے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق اس کا مقصد انٹربینک مارکیٹ میں ایف ایکس ٹریڈنگ کے لیے ایک مرکزی تجارتی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جوکہ قیمت سے بروقت باخبر رکھے گا۔
’ایف ایکس میچنگ پلیٹ فارم‘ کا قیام انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ کی وسعت اور شفافیت کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔