• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ٹی آئی حکومت میں بھرتی کیے گئے 15 سو ملازمین کیخلاف نیب کا گھیرا تنگ

شائع January 24, 2024
خیبر پختونخوا انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں سوشل میڈیا ونگ میں 1500 افراد خلاف ضابطہ بھرتی کیے گئے—فائل فوٹو: ایکس
خیبر پختونخوا انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں سوشل میڈیا ونگ میں 1500 افراد خلاف ضابطہ بھرتی کیے گئے—فائل فوٹو: ایکس

قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا ونگ میں بھرتی ہونے والے 15 سو افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے 23 ملازمین آج بیورو آفس میں تحقیقات کے سلسلے میں پیش ہوں گے اور تحقیقات کا حصہ بنیں گے۔

نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے طلب کیے گئے 23 ملازمین بطور کنٹینٹ ڈویلپر کام کرتے رہے، کے پی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا ونگ میں بھرتیاں پی ٹی آئی دور حکومت میں کی گئیں۔

نیب نے سوشل میڈیا ونگ میں کام کرنے والے ملازمین کو ریکارڈ سمیت تفتیشی ٹیم کے روبرو آج طلب کیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں سوشل میڈیا ونگ میں 1500 افراد خلاف ضابطہ بھرتی کیے گئے، ان خلاف ضابطہ بھرتیوں پر 28 کروڑ روپے خرچ ہوئے، یہ رقم سوشل میڈیا ونگ میں تنخواہوں، مراعات کی مد میں خرچ کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024