• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بُرے حالات میں شان شاہد نے اپنے کپڑے مجھے دیے تھے، فیصل قریشی

شائع January 24, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ بُرے اور مشکل حالات سے گزر رہے تھے تب ساتھی فلم اسٹار شان شاہد نے ان کی مدد کی اور گانے کی شوٹنگ کے لیے اپنے کپڑے دے دیے تھے۔

میزبان اور اداکار محب مرزا کے پروگرام ’دی ناک ناک شو‘ کے دوران فیصل قریشی نے شرکت کی جہاں انہوں نے ماضی کے بُرے وقتوں کے بارے میں کچھ انکشافات کیے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ انہیں آج بھی یاد ہے کہ جب وہ بہت بُرے اور مشکل حالات سے گزر رہے تھے، تب ان کے پاس کھانا کھانے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے، کپڑوں کی بھی قلت تھی، کبھی کبھار وہ اپنے دوستوں سے کپڑے ادھار کے طور پر لے لیا کرتے تھے۔

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک دن جب وہ گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھے، اسٹوڈیو کے باہر ان کی ملک کے بہت بڑے فلم اسٹار شان شاہد سے ملاقات ہوئی، انہوں نے مجھ سے کہا کہ ’تم یہاں کیا کررہے ہوں؟ اور پھر میرے کپڑے دیکھ کر سوال کیا کہ ’یہ تم نے کیا پہنا ہوا ہے؟‘۔

فیصل قریشی نے کہا کہ اُس وقت انہوں نے عام سی ٹی شرٹ اور پینٹ پہنی ہوئی تھی، شان شاہد نے مشورہ دیا کہ فلم ایک بار شوٹ ہونی ہے پھر لمبے عرصے تک چلنی ہے تو کوئی ٹی شرٹ اور لیدر کی جیکٹ پہنو۔

چونکہ فیصل قریشی کے پاس کپڑے خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے، اس لیے شان شاہد نے اپنے کپڑے فیصل قریشی کو دے دیے اور فیصل کے کپڑے خود پہن لیے۔

اداکار نے آخر میں کہا کہ شان شاہد یہ واقعہ بھول چکے ہوں گے لیکن انہیں آج بھی یہ بات یاد ہے۔

تاہم فیصل قریشی کے اس دعویٰ پر اب تک شان شاہد نے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024