• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

عمران خان، فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی

شائع January 24, 2024
الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی—فائل فوٹو: اے پی پی
الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی—فائل فوٹو: اے پی پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنرکیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروفیات کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئے 8 فروری کے بعد کے لیے مقرر کرلی جائے۔

الیکشن کمیشن کے لا ونگ نے اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ گواہان کے بیانات اور شواہد ریکارڈ ہونے ہیں، شعیب شاہین نے گواہوں کے بیانات 15 فروری کے بعد قلم بند کرنے کی درخواست کی۔

ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ ایک سال سے زائد ہوگیا، کیس میں التوا پر التوا ہورہا ہے، وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ تاثر جا رہا ہے کہ کمیشن ایک جماعت کے خلاف ہے جس پر ممبر کے پی نے واضح کیا کہ ہم پارٹی نہیں ہیں۔

شعیب شاہین نے کہا کہ مختلف مقامات پر دفعہ ایک سو چوالیس لگا دی گئی، جلسے جلوس نہیں کرنے دیےجا رہے، تحریک انصاف کا انتخابی نشان بھی چھین لیا گیا۔

ممبر کے پی نے کہا بلے کے بغیر بھی الیکشن لڑا جا سکتا ہے، بلا اہم نہی، لوگ بانی پی ٹی آئی کو جانتے ہیں، وکیل شعیب شاہین نے کہا الیکشن کمیشن کی نگرانی میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کو تیار ہیں، نشان لے کر 5 سال کے لیے پارٹی تحلیل کردی گئی جس پر ممبر کے پی اکرام اللہ نے واضح کیا کہ پانچ سال کے لیے نہیں تاحیات پارٹی کو تحلیل کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024