• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

اوپن ہائیمر 13، بار بی 8 آسکر نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب

شائع January 23, 2024
فلم میں اوپن ہائیمر کا کردار کیلین مرفی نے ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
فلم میں اوپن ہائیمر کا کردار کیلین مرفی نے ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ

فلمی دنیا کے سب سے معتبر آسکر ایوارڈز کے 96 ویں سالانہ ایوارڈز کی نامزدگیاں کا اعلان کردیا گیا، جس میں اوپن ہائیمر ریکارڈ 13 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اوپن ہائیمر امریکی سائنس دان کی سوانح حیات پر مبنی فلم ہے اور اس میں سائنس دان کا کردار کیلن مرفی نے ادا کیا تھا۔

شوبز میگزین ورائٹی کے مطابق اکیڈمی کی جانب سے 23 جنوری کو نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا، جس میں اوپن ہائیمر کو 13 نامزدگیاں ملیں۔

اوپن ہائیمر نے 6 میں سے 5 بڑی کیٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل کیں، اس نے بہترین فلم، بہترین اداکار، بہترین ہدایت کار،بہترین معاون اداکار و اداکارہ کی کیٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل کیں۔

کرسٹوفر نولان کی فلم نے 6 بڑی کیٹیگریز میں سے صرف بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزدگی حاصل نہیں کی۔

ایوارڈز نامزدگیوں کی فہرست کے مطابق پور تھنگز 11 نامزدگیوں کے ساتھ دوسری فلم رہی، اس نے بھی بہترین فلم، بہترین ہدایت کار اور بہترین اداکارہ جیسی بڑی کیٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل کیں۔

آسکر نامزدگیوں میں تیسرے نمبر پر کلرز آف دی فلاور مون رہی، جس نے 10 نامزدگیاں حاصل کیں جب کہ حیران کن طور پر 2023 میں ریکارڈ کمائی کرنے والی فلم بار بی نے صرف 8 نامزدگیاں حاصل کیں۔

آسکر کی 96 ویں سالانہ تقریب مارچ میں لاس اینجلس میں ہوگی، اس بار پاکستانی فلم ان فلیمز غیر ملکی بہترین فلم کی دوڑ کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024