• KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:44am
  • LHR: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am
  • ISB: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:44am
  • LHR: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am
  • ISB: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am

بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر پر بھارتی شوبز شخصیات کی مذمت

شائع January 23, 2024
—فوٹو: انڈین ایکسپریس
—فوٹو: انڈین ایکسپریس

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر پر بولی وڈ اداکارہ سشمیتاسین سمیت متعدد جنوبی بھارتی شوبز شخصیات نے اظہار مدمت کرتے ہوئے مندر کی تعمیر کو ہندوستانی آئین کے خلاف قرار دے دیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کیا، جہاں صدیوں سے قائم بابری مسجد کو 1992 میں مودی کی انتہا پسند جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی ذیلی تنظیموں نے شہید کیا تھا۔

بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کی افتتاحی تقریب میں حیران کن طور پر امیتابھ بچن، ایشوریا رائے، ابھیشیک بچن، رنبیرکپور، کترینہ کیف، وکی کوشل، عالیہ بھٹ، اکشے کمار، انوپم کھیر، رجنی کانت، وویک اوبرائے، جیکی شروف اور ٹائیگر شروف سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی تھی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

جہاں مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کی افتتاحی تقریب میں متعدد شخصیات نے شرکت کی تھی، وہیں اس عمل کو بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے غلط قرار دیتے ہوئے مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے بھارتی آئین کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کو خلاف آئین قرار دینے والی شوبز شخصیات میں سشمیتاسین بھی شامل ہیں، جنہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں آئین ہند کی تصویر شیئر کی، جس کے مطابق بھارت میں ہندوؤں اور مسلمانوں سمیت تمام عقائد اور مذاہب کے افراد کو مکمل آزادی ہوگی اور ان کی عبادت گاہوں کو تحفظ حاصل ہوگا۔

سشمیتا سین کی طرح متعدد جنوبی بھارتی شوبز شخصیات نے بھی آئین ہند کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کے خلاف آواز بلند کی۔

شوبز شخصیات سمیت متعدد اسپورٹس و سیاسی شخصیات نے بھی مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر پر غم و غصے کا اظہار کیا اور مندر کے افتتاح کو مسلمانوں کے خلاف گھٹیا عمل قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024