• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

چین میں 7.2 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں زمین بوس

شائع January 23, 2024
زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا—فائل فوٹو:
زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا—فائل فوٹو:

چین کے صوبے سنکیانگ کے جنوبی حصے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز ووشی کاؤنٹی میں 22 کلومیٹر گہرائی میں تھا، زلزلے کے جھٹکے بھارت کے دارالحکومت دہلی تک محسوس کیے گئے۔

زلزلہ سے 2 مکانات منہدم ہو گئے جس کے باعث کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا ہے، محکمہ ریلوے نے 27 ٹرینیں روک دی ہیں۔

چین کی وزارت ہنگامی امور نے کہا ہے کہ کئی محکموں نے امدادی سرگرمیوں کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

قبل ازیں 6 جنوری کو پاکستان میں صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کے جھٹکے 11 بج کر 9 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز 98 کلومیٹر زیر زمین کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024