• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

گرل فرینڈ رکھنے والے مرد سر اٹھاکر گھومتے ہیں، حرا سومرو

شائع January 22, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا سومرو نے مبہم انداز میں شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کے تعلقات اور پھر شادی کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں گرل فرینڈ رکھنے والے مرد سر اٹھاکر گھومتے ہیں۔

حرا سومرو نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوسری شادی کے موقع پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ پاکستان یوں تو اسلامی ملک ہے لیکن یہاں ہر نکاح کرنے والے مرد کو بیغیرت کہا جاتا ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ملک میں گرل فرینڈ رکھنے والا مرد سر اٹھاکر گھومتا ہے۔

اگرچہ حرا سومرو نے واضح طور پر شعیب ملک اور ثنا جاوید کی حمایت نہیں کی لیکن انہوں ان کی شادی کے موقع پر ہی مذکورہ اسٹوری شیئر کی، جسے متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

اداکارہ کی جانب سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کے تعلقات اور پھر ان کی شادی کی حمایت اور تعریف کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور اداکارہ کو یاد دلایا گیا کہ دونوں شخصیات نے اپنے پہلے شریک حیات کے ساتھ دھوکا کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ نکاح خراب یا بری چیز نہیں ہے لیکن نکاح میں رہتے ہوئے دوسروں کے ساتھ تعلقات رکھنا خراب ہے۔

بعض افراد نے حرا سومرو کو یاد دلایا کہ شعیب ملک نے پہلی بیوی کو دھوکا دیا اور اسی طرح ثنا جاوید نے بھی شوہر کو دھوکے میں رکھا۔

خیال رہےکہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔

دونوں کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک کی پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ہوئی تھی، جن سے انہیں 2018 میں بیٹا بھی ہوا اور ان کی درمیان 2023 میں طلاق ہوئی۔

اسی طرح ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال سے 2020 میں ہوئی اور ان کی بھی طلاق 2023 میں ہوئی۔

دونوں کو شادی میں رہتے ہوئے ایک دوسرے سے تعلقات استوار کرنے اور اپنے اپنے شریک حیات کو دھوکا دینے پر تنقید کا بھی سامنا ہے جب کہ بعض افراد ان کی حمایت بھی کرتے دکھائی دیے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024