• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

ڈارک چاکلیٹ کھانے سے بلڈ پریشر بہتر ہونے کا انکشاف

شائع January 22, 2024
فوٹو: گڈ ٹو ویب سائٹ
فوٹو: گڈ ٹو ویب سائٹ

ایک منفرد تحقیق سے معلوم ہوا کہ دیگر اقسام کے چاکلیٹ کے مقابلے اگر ڈارک یا سیاہ چاکلیٹ کھایا جائے تو اس سے بلڈ پریشر بہتر ہو سکتا ہے۔

ماضی میں ہونے والی متعدد تحقیقات میں سیاہ چاکلیٹ کو عارضہ قلب سمیت دیگر پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے بہتر قرار دیا گیا تھا۔

اب ماہرین نے بتایا ہے کہ سیاہ چاکلیٹ کھانے سے خون کی روانی بہتر ہوسکتی ہے، جس سے ہائی بلڈ پریشر کم ہونے کے واضح امکانات ہیں۔

طبی جریدے نیچر میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے سیاہ چاکلیٹ کھانے والےافراد کے ڈیٹا کا جائزہ لے کر ان میں عارضہ قلب اور بلڈ پریشر کی بیماریوں کی نوعیت کو چیک کیا۔

ماہرین نے پایا کہ سیاہ چاکلیٹ کھانے والے افراد میں خون کی روانی بہتر ہوئی اور ان میں بلڈ کلاٹنگ یعنی خون جمنے کی شکایات بھی نہیں پائی گئیں۔

ماہرین کے مطابق سیاہ چاکلیٹ کوکو بینز سے تیار ہوتا ہے، جس وجہ سے اس کا خون کی روانی کو بہتر بنانے میں کردار ہو سکتا ہے۔

کوکو بینز میں فائبر، میگناشیم، فاسفورس اور زنک کی مقدار ہوتی ہے جو انسانی صحت اور خصوصی طور پر خون کی روانی بہتر کرنے اور نسوں کو تقویب دینے کے لیے مددگار ہوتے ہیں، اس لیے سیاہ چاکلیٹ کے کھانے سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سیاہ چاکلیٹ عام طور پر 70 سے 90 فیصد کوکو بینز سے تیار ہوتے ہیں، جس وجہ سے ان میں انسانی صحت اور خون کی روانی کو بہتر بنانے والے اجزا کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس لیے اس کے کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور بلڈ کلاٹنگ بھی نہیں ہوتی۔

ماہرین نے واضح کیا کہ مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ سیاہ چاکلیٹ کے مزید فوائد یا نقصانات کو سامنے لایا جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024