• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بے بی بمپ کی تصاویر شیئر کرنے پر زارا نور عباس کو تنقید کا سامنا

شائع January 22, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ زارا نور عباس کو بے بی بمپ کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے عمل کو بے حیائی سے جوڑا۔

زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں، جس میں ان کے بے بی بمپ کو واضح طور ر دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں اداکارہ مسکراتی دکھائی دیں جب کہ ان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اور تصویر میں ان کا بے بی بمپ انتہائی چھوٹا دکھائی دیتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انسٹاگرام بمقابلہ حقیقت لکھا، جس پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے زارا نور عباس کی جانب سے بے بی بمپ کو دکھائے جانے کو بے حیائی قرار دیا اور لکھا کہ اگر وہ اپنا پیٹ نہیں دکھاتیں تو شوبز سیلیبرٹی کیسے کہلاتیں؟

کچھ خواتین نے انہیں تجویز دی کہ وہ اس طرح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، انہیں نظر لگ جائے گی۔

بعض صارفین نے لکھا کہ اگر زارا نور عباس تصویر میں پیٹ کو نہ دکھاتیں تو باقی لوگوں کو کیسے پتا چلتا کہ وہ حاملہ ہوگئی ہیں؟

جہاں زارا نور عباس پر صارفین نے تنقید کی، وہیں متعدد صارفین اور یہاں تک کہ شوبز شخصیات نے بھی ان کی حمایت اور تعریف میں کمنٹس کیے۔

شوبز شخصیات نے انہیں خوبصورت قرار دیتے ہوئے اپنا خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

خیال رہے کہ زارا نور عباس نے دسمبر 2023 میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مبہم انداز میں بتایا تھا کہ وہ امید سے ہیں اور اب انہوں نے بے بی بمپ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

زارا نور عباس نے دسمبر 2017 میں اداکار اسد صدیقی سے دوسری شادی کی تھی، اداکارہ نے پہلی شادی 2014 میں کم عمری میں کی تھی لیکن پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد انہوں نے اداکار سے دوسری شادی کی۔

اسد صدیقی نے جنوری 2022 میں انکشاف کیا تھا کہ طبی پیچیدگیوں کے باعث ان کی اہلیہ کا ایک حمل ضائع ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024