• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

حکومت کا سرکاری اداروں کا خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

شائع January 22, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

حکومت نےمختلف سرکاری اداروں کاخصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا-سوئی سدرن گیس کمپنی-حیدر آباد اورپشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا خصوصی آڈٹ کیاجائے گا-نگران حکومت نےخصوصی آڈٹ کرانے سےمتعلق پلان سےآئی ایم ایف کو آگاہ کردیا-

’ڈان نیوز‘ کے مطابق دستاویز میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت نے مختلف سرکاری اداروں کا خصوصی آڈٹ کرانے کے لیے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کوکہہ دیاہے اورخصوصی آڈٹ کے دائرہ کار اور ٹی او آرز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ مختلف سرکاری اداروں کی اہمیت اور سائز کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

دستاویز کے مطابق خصوصی آڈٹ جاری سہہ ماہی کے دوران شروع کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے، حکومت نےآئی ایم ایف کوسرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر کرنے اور سرکاری اداروں میں شفافیت لانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024