• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کراچی کے حلقوں این اے 237، پی ایس 105 پر ایم کیو ایم اور جی ڈی اے میں اتحاد

شائع January 20, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ 237 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 105 پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) میں معاملات طے پاگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ اور اتحاد بنانے کاسلسلہ جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ این اے 235 پر جی ڈی اے نے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار رؤف صدیقی کی حمایت جبکہ پی ایس 105 پر ایم کیو ایم پاکستان جی ڈی اے رہنماعرفان اللہ مروت کی حمایت کرے گی۔

جی ڈی اے اور ایم کیوایم کے اتحاد کے بعد پی ایس 105 پر سخت مقابلے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، عرفان اللہ مروت کے مدمقابل پیپلزپارٹی کراچی کے صدرسعید غنی ہیں، جنہوں نے 2018 کے انتخابات میں عرفان اللہ مروت کوشکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024