• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

شائع January 20, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق غلام عباس ہرل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں نگران پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگا کر قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں ہے، نگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلانے کے لیے ہے، قیمتیں بڑھانا اختیار میں نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پرانی قیمتوں پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024