• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
Election 2024

ایم کیو ایم پاکستان نے 25 نکاتی انتخابی منشور کا اعلان کردیا

شائع January 19, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے لیے اپنے 25 نکاتی انتخابی منشور کا اعلان کردیا ہے۔

ایم کیو ایم کے جاری کردہ منشور کے نکات درج ذیل ہیں:

1- ضلعی خود مختاری کے حصول کے لیے 3 آئینی ترامیم کی جائیں گی۔

2- نوجوانوں کے ذریعے 100 بلین ڈالر زرِ مبادلہ کما کر پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے چنگل سے آزاد کروانے کا عملی فارمولا بنایا جائے گا۔

3- قوم کی عزتِ نفس بحال کرنے لیے انکم سپورٹ پروگرام کے بجائے انکم جنریشن پروگرام کا قیام عمل میں لائیں گے۔

5- 10 سال کے لیے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔

6- 10 سال کے لیے ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ ہوگا۔

7- بچوں میں غذائی قلت اور اسکولوں میں بچوں کے ڈراپ آوٹ کو کم کرنے کے لیے اسکول آنے والے بچوں کی ماؤں کو ایک وقت کا کھانا اور بچوں کے لیے ایک وقت دودھ کی فراہمی کی جائے گی۔

8- پاکستان بھر میں نئے شہروں اور ان سے جڑے صنعتی علاقوں کی تعمیر کی جائے گی تاکہ شہروں کی جانب نقل مکانی کو کم کیا جاسکے۔

9- اگلے 5 سال میں کے-فور منصوبے ذریعے ملک کے معاشی حب کراچی کو یومیہ مزید 65 کروڑ گیلن پانی فراہم کی جائے گے۔

10- پاکستان کے معاشی انجن ’کراچی‘ پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے پاکستان کو معاشی بحران سے باہر نکالیں گے۔

11- شہروں میں آباد غریب آبادیوں کے لیے سبسڈائیزڈ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کریں گے۔

12- جعلی ڈومیسائل کے معاملے کو (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نادرا کے سسٹم کے تحت ٹھیک کریں گے۔

13- سندھ میں کوٹہ سسٹم کے غلط استعمال پر جوڈیشل کمیشن قائم کریں گے۔

14- جابرانہ، جاگیر دارانہ نظام کا خاتمہ اور 2010 کا زرعی اصلاحات کے بل پر عمل درآمد کریں گے۔

15- شہروں اور تحصیلوں میں کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کیا جائے گا۔

16- ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے (5 آرز) 5Rs کا جامع ایجنڈا لائیں، اس کے علاوہ ماحولیاتی، آبی، ساحلی، صنعتی آلودگی کے لیے مفصل پلان تیار کیا گیا ہے۔

17- محصورین پاکستان کو پاکستان میں آباد کریں گے اور شناختی کارڈ و پاسپورٹ فراہم کریں گے۔

18- میڈیا پر سرکاری اشتہارات کو ملازمین و صحافیوں کی تنخواہوں سے مشروط کریں گے۔

19- پرائمری کی سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی لازمی تعلیم دی جائے گی۔

20-ملکی دولت لوٹنے والوں کے لیے سخت ترین سزا ہوگی۔

21-جبری گمشدگیوں اور 24 گھنٹے سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قانون پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

22- قومی سطح پر اقلیتوں کے لیے کمیشنکا قیام اور توہین کا جھوٹا الزام لگانے پر سرکاری سطح پر ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔

23- خواجہ سراؤں کے لیے تمام سرکاری نوکریوں میں 1 فیصد کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔

24۔ عدالتی نظام میں جیوری نظام کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

25- انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کہانی نویس، پروڈیوسر، ڈائریکٹر، موسیقاروں اور اداکاروں کو رائلٹی دینے کا بھی اعلان کیا جائے گا ۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025