• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

ٹوئنکل کھنہ نے 50 سال کی عمر میں بیٹے کے ساتھ ماسٹر کرلیا

شائع January 19, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کی مقبول بولی وڈ ہیروئن اور ایکشن ہیرو اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے 50 سال کی عمر میں اسی یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کرلی، جس میں ان کا بیٹا زیر تعلیم ہے۔

ٹوئنکل کھنہ کے شوہر اکشے کمار نے اہلیہ کے ماسٹر کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں طاقتور ترین خاتون قرار دیا اور ساتھ ہی لکھا کہ انہوں نے پڑھائی کے ساتھ ساتھ بچوں، شوہر اور گھر کو بھی سنبھالا۔

اکشے کمار نے اہلیہ کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے ماسٹر کرنے پر فخر کا اظہار بھی کیا۔

ٹوئنکل کھنہ نے برطانیہ کی گولڈ اسمتھس یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، جس میں انہوں نے 2023 میں داخلہ لیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوئنکل کھنہ نے اس یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری لی، جس میں ان کے بیٹے گریجوئیشن کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے اگرچہ پہلے بھی یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کی تھی لیکن انہوں نے 50 سال کی عمر میں ایک بار پھر اپنی پسند کے سبجیکٹ میں ماسٹر کرکے نئی مثال قائم کی۔

ٹوئنکل کھنہ نے یونیورسٹی سے ڈگری ملنے کی مختصر ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہوں نے دنیا میں 50 سال کا عرصہ گزارنے کے بعد ایک بار پھر بچپن کا تجربہ ادھیڑ عمری میں کیا۔

ٹوئنکل کھنہ نے 1995 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے دو درجن سے زائد فلموں میں کام کیا، انہوں نے شوہر اکشے کمار کے علاوہ اجے دیوگن، عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ بھی کام کیا اور 2001 میں شادی کے بعد اداکاری سے کناری کشی اختیار کی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025