• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

لائل پور کو ترجیح دینے کی بات پرعدنان شاہ ٹیپو پر تنقید

شائع January 19, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

منفرد کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے سینیئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو کو ان کی وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو کلپ پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر عدنان شاہ کی مختصر وائرل ہونے والی کلپ ان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی ہے، جس میں انہوں نے کیریئر سمیت اپنے آبائی شہر لائل پور جس کا حالیہ نام فیصل آباد ہے، اس متعلق بھی بات کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں عدنان شاہ ٹیپو نے کہا کہ ان کے لیے سب سے اہم اور مقدس لائل پور کی گلیاں ہیں، وہ ان کے لیے ہر پرسکون جگہ کے انتخاب کو نظر انداز کرسکتے ہیں۔

اداکار نے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ لائل پور کی گلیوں کی خاطر جنت کا بھی انتخاب نہیں کریں گے۔

مذکورہ وائرل ویڈیو کلپ میں عدنان شاہ ٹیپو پاکستان کی خوبصورتی اور اپنے آبائی وطن و گاؤں کی تعریفیں کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن انہیں لائل پور کی گلیوں کو ترجیح دیے جانے کی بات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

صارفین نے ان کی وائرل ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے سخت الفاظ کا استعمال کیا اور انہیں پاگل بھی قرار دیا۔

صارفین کے مطابق جنت کوئی مذاق نہیں ہے، بولنے سے پہلے سوچ لینا چاہئیے۔

بعض صارفین نے کمنٹس کیے کہ عام طور پر انسان بعض اوقات کچھ ایسے الفاظ اور جملے بول جاتا ہے، جس کا مفہوم بھی اسے نہیں آتا لیکن ایسی باتیں کرنے سے گریز کرنا چاہئیے۔

زیادہ تر صارفین نے عدنان شاہ ٹیپو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی بات پر استغفار بھی پڑھا اور خدا سے انہیں ہدایت دینے کی دعا بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025