• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

چہرے پر باؤنسر لگنے سے عثمان خواجہ زخمی ہوگئے

شائع January 19, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ایڈیلیڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے چہرے پر باؤنسر لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلیا کو جیت کے لیے صرف ایک رن کی ضرورت تھی، اس دوران ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف نے باؤلنگ کروائی تو عثمان خواجہ شاٹ نہ کھیل سکے اور گیند ان کے جبڑے پر جاکر لگی، جس کے بعد منہ سے خون بہنے لگا۔

چہرے پر باؤنسر لگنے کے بعد عثمان خواجہ نے فوری طور پر اپنا ہیلمٹ اتار دیا جس کے بعد انہیں طبی امداد دی گئی، کرکٹر کے زخمی ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق عثمان خواجہ کو کسی بھی قسم کے فریکچر سے کلیئر قرار دیا گیا ہے تاہم ابتدائی معائنے میں کن کشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

کن کشن کی علامات ظاہر ہونے پر انہیں 25 جنوری کو ہونے والے اگلے ٹیسٹ میچ سے باہر کردیا جائے گا، ان کی جگہ میٹ رینشا متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز 120 رنز بنا سکی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024