• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:50pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:50pm

اسمارٹ فونز کے لیے گوگل لینس جیسا سرکل سرچ فیچر متعارف

شائع January 18, 2024
—فوٹو: گوگل
—فوٹو: گوگل

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے ویب ورژن کے بعد اب اینڈرائیڈ فونز پر گوگل سرچ میں لینس جیسا فیچر متعارف کرادیا۔

گوگل لینس ڈیسک ٹاپ اور ویب صارفین کافی عرصے سے استعمال کر رہے ہیں، جس کے تحت صارفین کسی بھی تصویر کے حصے کو فوکس یا سرکل بناکر اس کا اصل ورژن یا اس سے ملتی جلتی چیزیں تلاش کر سکتے ہیں۔

اور اب گوگل نے ایسا ہی فیچر موبائل صارفین کے لیے بھی پیش کردیا، جسے سرکل سرچ کا نام دیا گیا ہے۔

سرکل سرچ کے فیچر کے تحت فون میں صارفین کسی بھی تصویر کو ہائی لائیٹ کرکے یا تصویر کے کسی بھی حصے میں دائرہ بنا کر اس سے ملتی جلتی چیزیں یا تصویر میں نظر آنے والی چیز تلاش کر سکیں گے۔

خصوصی طور پر یہ فیچر فیکٹ چیکنگ یا تحقیق کرنے والے صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے، کیوں کہ وہ کسی بھی وائرل ہونے والی تصویر کو ہائی لائیٹ کرکے سرچ کریں گے تو اس کی پوری تفصیل اور پہلے شیئر کردہ تصاویر سامنے آ جائیں گی۔

اینڈرائیڈ فونز میں سرکل سرچ کو مزید آسان کیا گیا ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے صارفین انٹرنیٹ کی کسی بھی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن پر نظر آنے والی تصویر پر کلک کرکے اس پر سرکل بنائیں گے اور پھر انہیں سرچ کا آپشن نظر آئے گا اور اسکرین خود بخود گوگل سرچ پر چلی جائے گی۔

اگرچہ گوگل نے سرکل سرچ کو متعارف کرادیا ہے، تاہم فوری طور پر اس تک تمام صارفین کو رسائی نہیں ملی ہوگی لیکن ترتیب وار اس تک تمام صارفین کو رسائی دے دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 اپریل 2025
کارٹون : 24 اپریل 2025