• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

کراچی: پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 24 کی اختتامی تقریب کا انعقاد

شائع January 18, 2024
وائس چیف آف  نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے. فائل فوٹو: سید وسیم
وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے. فائل فوٹو: سید وسیم

کراچی میں پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 24 کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مشقوں میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اور کورڈینیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) کے توسط سے سمندر سے منسلک 40 سے زائد اداروں کے ساتھ تعاون کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیاگیا۔

اس موقع پر ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، دس روز تک جاری رہنے والی اس مشق کا سمندری مرحلہ 10 سے 13 جنوری تک منعقد کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران انسداد بحری قذاقی اور سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو جیسی مشقیں منعقد کی گئیں، سی گارڈ کے کامیاب انعقاد پر وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی اور ان کے تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پاک بحریہ ملک کے مجموعی بحری وسائل کی حفاظت کی امین ہے، پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے ساتھ ساتھ سمندر سے منسلک تمام وسائل کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024