• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

ڈومیسٹک پرفارمرز کو نظرانداز کرنے کے باعث قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، کامران اکمل

شائع January 18, 2024
کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کو آسٹریلیا میں سیریز جیتنی چاہیے تھی—فائل فوٹو: ایکس
کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کو آسٹریلیا میں سیریز جیتنی چاہیے تھی—فائل فوٹو: ایکس

سابق کرکٹر اور کنسلٹنٹ قومی سیلیکشن کمیٹی کامران اکمل نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک پرفارمرز کو نظرانداز کرنے کے باعث آج قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق کامران اکمل نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آسٹریلیا میں سیریز جیتنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں بھارت 2 مرتبہ ٹیسٹ سیریز جیتا، دیگر ٹیمیں بھی وہاں سیریز جیت جاتی ہیں، کیا وجہ ہے کہ ہم 18 سال سے وہاں سیریز نہیں جیتے؟

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 4، 5 سال سے ڈومیسٹک پرفارمرز کو نظرانداز کیا گیا، ڈومیسٹک پرفارمرز کو نظرانداز کیے جانے کے باعث آج ہماری ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اس وقت تجربات کر رہی ہے، وائٹ بال میں تجربات کرنے کی گنجائش ہوتی ہے، امید ہے پاکستان ٹیم اگلے 2 میچز میں اچھا پرفارم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک عرصہ پرفارم کیا ہے، بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، وہ شروع میں ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلتا آیا ہے، وہ اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرلیتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 17 جنوری کو نیوزی لینڈ نے پاکستان کو مسلسل تیسرے ٹی 20 میچ میں باآسانی شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی تھی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی قومی ٹیم کو تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024